
کورنگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمرشل سرگرمیوں پرپابندی
شیئر کریں
ڈی جی ایس بی سی اے پیش، سندھ ہائی کورٹ کا کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی
آئندہ سماعت سے پہلے میکنزم فعال ہوجائے گا،ڈی جی کی عدالت کو یقین دہانی
سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف درخواست پر عدالت نے کمرشل سرگرمیاں فوری بند کرانے کا حکم دے دیا ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر سندھ عدالت میں پیش ہوئے ۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے پاس شکایت جلد نمٹانے کا کیا میکنزم اور ایس او پیز ہیں؟ جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے جواب دیا کہ شکایت جلد نمٹانے کیلئے ہمارے پاس ابھی تک ایس او پیز نہیں ہیں ۔ اسمارٹ کمپلینٹ میکنزم بنارہے ہیں ۔ ڈی جی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت سے پہلے میکنزم فعال ہوجائے گا ۔ جس پر عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور حکم دیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے آئندہ سماعت پر ایس او پیز ڈرافٹ پیش کریں اور ایس او پیز میں بتائیں کہ شکایت کو حل کرنے کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا اور شکایت سے منسلک جائے وقوعہ کا دورہ کون کرے گا ۔ یہ تمام چیزیں ایس او پیز کا حصہ ہونا چاہئیں ۔سندھ ہائیکورٹ نے مزید سماعت گیارہ مارچ تک ملتوی کردی