میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک کی آمد سے قبل، پھلوں کی قیمت میں اضافہ، اینٹی کرپشن کی تحقیقات

رمضان المبارک کی آمد سے قبل، پھلوں کی قیمت میں اضافہ، اینٹی کرپشن کی تحقیقات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات پر 27فروری کو مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو طلب کرلیا گیا
مارکیٹ کمیٹی کے افسران کیوں خاموش ہیں؟ کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ ڈائریکٹراینٹی کرپشن

کراچی میں رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں اضافے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔ اینٹی کرپشن نے 27فروری کو مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو طلب کرلیا۔ ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن نے بیورو سپلائی اینڈ پرائسزکے پرائس انسپکٹر عدیل احمد اور گودام انسپکٹر احمد میمن کو خط لکھ لکھا دیا ۔ آگاہ کیا کہ کراچی کی سبزی منڈی میں پھلوں کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے جس پر بیورو سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران خاموش ہیں ۔ ذخیرہ اندوزوں نے رمضان سے قبل فروٹ کا ذخیرہ کردیا ہے ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے اس پر کارروائی کیوں نہیں کی ۔نیو سبزی منڈی کراچی میں فروٹ کے تاجروں کے گوداموں کو چیک کیوں نہیں کیا جاتا ۔اس کی بھی تفصیل فراہم کی جائے اور ابھی تک فروٹ کے کسی ایک بھی تاجر سے جواب طلبی کیوں نہیں کی گئی اس کا جواب دیا جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے رمضان المبارک میں فروٹ کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں