میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ساڑھے تین کروڑکا چیک باؤنس، کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر کو جیل بھیج دیا گیا

ساڑھے تین کروڑکا چیک باؤنس، کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر کو جیل بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تین کروڑ پچاس لاکھ مالیت کے چیک بانس کے کیس میں عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی میں تین کروڑ پچاس لاکھ مالیت کے چیک بانس کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر جوہر علی قندھاری عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کے مطابق جوہر علی قندہاری نے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کے چیک کلیم نامی تاجر کودیے تھے۔ چیک بانس ہو جانے کی بنا ملزم جوہر علی قندھاری کے خلاف خواجہ کلیم نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ مدعی کے مطابق آٹے اور چاول کی فیکٹری میں نصب شدہ مشینری خریدنے کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم ادا کرنی تھی۔ ملزم جوہر قندھاری نے مشینری دینے کے بجائے مجھے اپنے اکانٹ کے چیک پکڑا دئیے۔ مجھے نا تو مشینری واپس ملی اور چیک بھی بانس ہوگیے۔۔عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے اٹھائیس فروری کی تاریخ مقرر کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں