میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن سلیکشن ،ڈھٹائی سے نتائج تبدیل کیے ،سراج الحق

الیکشن سلیکشن ،ڈھٹائی سے نتائج تبدیل کیے ،سراج الحق

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈھٹائی سے نتائج تبدیل کیے گئے، الیکشن نتائج ووٹوںکی گنتی پر نہیں ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کیے گئے، جمہوریت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا، الیکشن سلیکشن کا نام ہے تو قوم سے مذاق اور اربوں روپے ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے، دھاندلی کو ایکسپوز کرنے کے لیے تمام آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے، مسئلہ جیت ہار کا نہیں حق دار کے حق کا ہے۔منصورہ میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی اختیار کرنے کی جدوجہد کررہی ہے، فرسودہ نظام نے عوام کو جکڑا ہوا ہے،حقیقی کامیابی اللہ کے دیے گئے نظام کے لیے جدوجہد ہی ہے۔ راستہ کٹھن اور مشکل ہے ، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں