میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے صدرکو دوبارہ سمری ارسال

قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے صدرکو دوبارہ سمری ارسال

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

صدر مملکت کے اعتراض پر نگراں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلیے صدر کو دوبارہ سمری ارسال کردی، ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار دے دیا۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بجھوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا آئینی ڈیڈ لائن ہے، صدر مملکت آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔دریں اثنا صدر مملکت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے متبادل انتظامات مکمل کرلیے گئے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بھی نگراں وزیر اعظم کو سمری ارسال کی ہے جو وزارت پارلیمانی امور کی طرفف سے دی گئی ہے تاہم یہ سمری واپس سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے۔نگراں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے آئینی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر اجلاس بلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹی فکیشن بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں