میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار، خود شماری کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار، خود شماری کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری شروع ہو چکی ہے ، تین مارچ سے گھروں کو شمار کرنے کیلئے اہلکار آ ئیں گے ، سندھ کے شہری علاقوں میں مردم شماری ایک بڑا مسئلہ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں پچاس سال پہلے کوٹہ سسٹم نافذ ہو گیا، ہمیں اسکولوں میں پڑھایا جاتا تھا پاکستان کی آبادی 20فیصد شہروں اور 80فیصد دیہاتوں میں رہتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھا دکھایا گیا۔مصطفی کمال نے خود شماری کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ خانہ شماری کیلئے بھی کم از کم 10دن دئیے جائیں، 250گھروں پر ایک بلاک بننا ہے ، اطلاعات ہیں کہ 250سے زائد گھروں پر بلاک بنا رکھا ہے ، افسوس ہے کہ70سال بعدبھی یہ ڈر ہے کہ ہمیں کم گنا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسا کام ہوا جس سے اس شہر کے لوگوں میں کوئی بددلی پیدا ہوئی تو اس کا نقصان پورے پاکستان کو ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں