میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اٹلی میں کشتی حادثہ، پاکستانیوں کی اموات پر تحقیقات

اٹلی میں کشتی حادثہ، پاکستانیوں کی اموات پر تحقیقات

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے اٹلی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطہ کرکے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق گجرات سے ہے جو براستہ دبئی لیبیا پہنچے ۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطہ کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، واقعے میں ملوث ایجنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی،ایجنٹس کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔افسوسناک واقعے میں ملوث تمام سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔واضح رہے کہ اٹلی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے حادثے میں اموات کی تعداد 59 ہو گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں