میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برنس روڈ کی سڑکیں بحال، تمام کرسیاں اور میزیں ہٹانے کا حکم

برنس روڈ کی سڑکیں بحال، تمام کرسیاں اور میزیں ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے برنس روڈ فورڈ اسٹریٹ سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 3 روز میں برنس روڈ کی سٹرکیں بحال کرنے کا حکم دیدیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دونوں نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیئے اور کہا گیا ہے کہ برنس روڈ اور اطراف کی سٹرکوں کو اصل حالت میں بحال کریں، تمام تر کرسیاں، میزیں اور تجاوزات ہٹائی جائیں۔عدالت نے برنس روڈ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل بحال کرنے کا حکم دیا ہے ۔تحریری حکم نامے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو 7 روز میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سٹرک کو بند کرنے کی کوئی وضاحت نہ دے سکے جبکہ متعلقہ اتھارٹی کے بغیر نوٹیفکیشن کا اجرا غیر قانونی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں