میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں  کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی شناخت سپاہی افضل اور سپاہی عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی سپاہی شہزاد اور سپاہی رضوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں