میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب، کھجوروں کی برآمدات میں 5.4 فیصد سالانہ اضافہ

سعودی عرب، کھجوروں کی برآمدات میں 5.4 فیصد سالانہ اضافہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سعودی عرب میں کھجوروں کی برآمدات میں 5.4 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قومی مرکز برائے کھجور کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران ایک بلین 280 ملین ریال مالیت کی کھجوریں بیرون ملک روانہ کی گئی ہیں۔ قومی مرکز برائے کھجور نے کہا ہے کہ 2016 سے 2022 تک کھجوروں کی برآمدات میں 121 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مرکز نے کہا ہے کہ اس وقت سعودی عرب 116 ممالک کو کھجوریں برآمد کرتا ہے۔ قومی مرکز برائے کھجور نے کہا ہے کہ 2016 میں 579 ملین ریال مالیت کی کھجوریں برآمد کی گئیں، 2017 میں 702 ملین ریال، 2018 میں 755 ملین ریال، 2019 میں 865 ملین ریال، 2020 میں 927 ملین ریال، پھر 2021 میں ایک بلین 215 ریال مالیت کی کھجوریں برآمد ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں