میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 4 سال مکمل

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 برس مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی۔  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے موقع پر مسلح افواج اور عوام نے بہترین عزم کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پرامن قوم ہے، مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کے نتیجے میں جنگ دشمن کے علاقے میں لڑی جائے گی۔ دشمن نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں