میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداروں کو بغاوت پر اُکسانے کا الزام، لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب گرفتار

اداروں کو بغاوت پر اُکسانے کا الزام، لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب گرفتار

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد میں ان کی قیام گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق امجد شعیب کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ امجد شعیب پر یہ مقدمہ ان کے ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امجد شعیب نے ادارروں کو بغاوت پر اُکسانے اور عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں