میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، ایڈورٹائزنگ کی مد میں بھاری منتھلی کی وصولی

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، ایڈورٹائزنگ کی مد میں بھاری منتھلی کی وصولی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد, ایڈورٹائزنگ کی مد میں بھاری منتھلی کی وصولی جاری، انچارج ایڈورٹائزمنٹ توحید احمد کا خورشید نامی ٹھیکیدار سے بھاری رقم کا مطالبہ، ذرائع، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ ایڈورٹائزنگ میں سرکاری فیس وصول کرنے کی بجائے ماہانہ منتھلی کے طور بھاری رقم وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے 10 فروری کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر توحید احمد کو انچارج ایڈورٹائزمنٹ سٹی اور لطیف آباد مقرر کیا تھا، ذرائع کے مطابق بل بورڈز کی مد میں بھاری رقم وصول کی جا رہی جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے، ذرائع کے مطابق انچارج توحید احمد نے خورشید نامی ٹھیکیدار سے بھی بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ خورشید نامی ٹھیکیدار کی طرف بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے کروڑوں روپے کے واجبات ہیں جو کہ بلدیہ اعلیٰ لینے میں ناکام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں