میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ،سعید غنی نے تصدیق کردی

صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ،سعید غنی نے تصدیق کردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

صحافی اطہر متین قتل کیس کے ایک مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کی گرفتاری سندھ بلوچستان بارڈر کے قریب سے عمل میں لائی گئی ہے۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی اور کراچی پولیس نے چیف ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔ ملزم کیخلاف 4 مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں، ملزم اشرف کو کراچی میں پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے تعلق رکھنے والے صحافی اطہر متین قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے اہم ملزم اشرف کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی سندھ بلوچستان بارڈر کے قریب کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کی گئی، ملزم کو تحقیقات کے لئے کراچی منتقل کیا جارہا ہے جہاں متعلقہ افسران ملزم سے تفتیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملزم کیخلاف 4 مقدمات کراچی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں، ملزم اشرف کو کراچی میں پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق اشرف اور اس کے ساتھی کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری اور چھینے کی وارداتیں کرتے تھے اور بعد ازاں بلوچستان میں فروخت کرتے تھے، سرجانی ٹان ،بریگیڈ ،نیوٹان اور بہادر آباد پولیس پہلے اشرف کو گرفتار کرچکی ہے۔پولیس چیف غلام نبی نے بتایا کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے۔ قاتل کو حب بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں آگے دکھائی دیا جانے والا ہے، گرفتار ملزم نے اطہر متین پر گولی چلائی تھی۔اپنے بیان میں پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق موٹڑ سائیکل چھیننے والے گینگ سے ہے، جو 10 سے 12 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ گینگ نئی موٹر سائیکلوں کو لوگوں سے چھین کر بیچتا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے بھی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہید اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف بنگلزئی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے، انشا اللہ قاتل کو قانون کے مطابق سزا بھی دلوائی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں