میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رفیق قریشی خزانے کامالک نکلا نیب کی رپورٹ میں اہم انکشافات

سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رفیق قریشی خزانے کامالک نکلا نیب کی رپورٹ میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کی احتساب عدالت میں سندھ کے سرکاری ادارے میں مختیار کار بھرتی ہونے والے سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رفیق قریشی کی درخواست ضمانت پر نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں ۔قومی احتساب بیورو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم رفیق قریشی 1996میں مختیارکار بھرتی ہوا تھا، ملزم اس دوران اہم سرکاری عہدوں پرتعینات رہا۔رپورٹ کے مطابق رفیق قریشی ڈپٹی سیکریٹری اسٹاف، ڈی سی بدین اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رہا، اسی دوران ملزم نے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے، ملزم نے خیابان غالب میں 80 ملین روپے کی پراپرٹی خریدی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی تمام جائیداد ملا کر بھی اتنی رقم نہیں بنتی ہے، ملزم کے پاس ساڑھے 300 سے زائد تولہ سونا ہے جس پر اس کا کہنا ہے کہ اس کی ساس نے یہ سونا بطور تحفہ دیا ہے۔نیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم کے پاس کلفٹن بلاک ٹو میں ایک فلیٹ ہے، ملزم نے فیز 8 میں بھی ایک پلاٹ خرید رکھا ہے جبکہ ملزم کے پاس32 ملین روپے نقد رقم بھی موجود ہے۔قومی احتساب بیورو نے پیش کی گئی رپورٹ میں استدعا کی ہے کہ ملزم کی جائیداد آمدن سے کہیں زیادہ ہے لہذا اس کی ضمانت مسترد کی جائے تاہم عدالت نے ملزم کی ضمانت میں 8اپریل تک توسیع کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں