میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے پوری تیاری کیساتھ میدان میں آئیں گے ‘ شہباز شریف

تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے پوری تیاری کیساتھ میدان میں آئیں گے ‘ شہباز شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

نااہل حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہوچکا، عوام ہاتھ اٹھا کر دعا ئیںکررہے ہیں کب بدترین فاشسٹ نااہل حکومت سے جان چھوٹے گی
اگر علامہ و قائد اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو چھوٹے صوبوں کوحقوق دینا ہوں گے، بی این پی سر براہ اختر مینگل کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے، نااہل حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہوچکا،کوئی ولی نہیں عدم اعتماد کی تاریخ بتا دوں، پاکستان کے عوام ہاتھ اٹھا کر دعا ئیںکررہے ہیں کب بدترین فاشسٹ نااہل حکومت سے جان چھوٹے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ اپنی رہائشگاہ آمد پر شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ملاقات میںمہنگائی، بیروزگاری، موجودہ معاشی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ سردار اختر مینگل سے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی، اس وقت ملک کے معاشی حالات و سیاسی حالات انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں،(ن) لیگ اور بی این پی مینگل پی ڈی ایم کا حصہ ہیں اس لئے عدم اعتماد پر جو اصولی فیصلہ ہے اس ہوم ورک پر گفتگو کی ،عدم اعتماد پر مکمل اتفاق ہے جب بھی تیار ہوں گے تو عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بدترین حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے فیصلہ کریں گے،ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،کرپشن عام ہے، عوام اس حکومت میں بد حال ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی و معاشی حالات پر بھی گفتگو ہوئی،بلوچستان پاکستان کا بڑا جغرافیائی صوبہ ہے ،چھوٹے صوبے کا وفاق پر بڑا حق ہے ان کے مسائل کو خلوص دل سے حل کرنا ہوگا، اگر علامہ و قائد اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو چھوٹے صوبوں کوحقوق دینا ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کوئی ولی نہیں عدم اعتماد کی تاریخ بتا دوں، لیکن تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔
x


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں