میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہدایت کار قاسم علی مرید نے فلم میکر سعدیہ جبار سے شادی کر لی

ہدایت کار قاسم علی مرید نے فلم میکر سعدیہ جبار سے شادی کر لی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈرامے اور فلم کے معروف ہدایت کار قاسم علی مرید فلم میکر سعدیہ جبار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔قاسم علی مرید نے انسٹاگرام پر تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی ہے ۔قاسم علی مرید کی شادی کی تقریب میں مشہور و معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی۔ گزشتہ روز بارات کی تقریب کے بعد قاسم علی مرید نے مختصر ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘دنیا کی حسین ترین لڑکی میرے ساتھ بیٹھی ہے ‘۔قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ٹچ بٹن’ جلد نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں