میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان جوہر میں پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

گلستان جوہر میں پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پر حملہ کردیا گیا۔پلوشہ خان کے مطابق میرے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پرحملہ کیاگیا جہاں 5 سے زائد افراد میرے گھر آئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں۔انہوں ن بتایا کہ حملہ آور کہہ رہے تھے پلوشہ خان کو باہرنکالو۔پی پی رہنما کے مطابق میں تھانے میں درخواست دے رہی ہوں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعے کی اطلاع دی ہے۔پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا ہیں۔خیال رہے کہ پلوشہ خان سینیٹ انتخابات میں سندھ سے پیپلزپارٹی کی امیدوار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں