میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کوٹری سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کوٹری سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سی ٹی ڈی کی کوٹری میں کارروائی، کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار، گرفتار دہشتگرد عبدالرحمان ولد میاں صاحب زادہ، ہینڈ گرینڈ، پستول اور گولیاں برآمد، تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے جامشورو ضلع میں کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے، سی ٹی ڈی حیدرآباد خفیہ نے کوٹری کے علاقے خدا کی بستی میں ایس ڈی اے پمپنگ اسٹیشن کے قریب چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد عبدالرحمان ولد میاں صاحب زادہ کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار دہشتگرد سے ہینڈ گرینڈ، پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں،ایس پی سی ٹی ڈی ایوب درانی کے مطابق گرفتار دہشتگرد دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے،گرفتار دہشتگرد نے خیبر ایجنسی کے علاقے طورخم بارڈر کے قریب ایف ایس اہلکار اور خاصدار فورس کے اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، جبکہ خیل روڈ پر ریموٹ بم حملے میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا، گرفتار دہشتگرد میاں صاحب زادہ نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں ایک حکومتی شخص کو ساتھیوں سمیت قتل کیا تھا، ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے سوات کے رہائشی طالبان رہنما ابوبکر کے کہنے پر دہشتگرد کارروائیاں کیں، خیبر پختونخواہ حکومت سے گرفتار دہشتگرد کے بارے میں تصدیق کروا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں