میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا وائرس ، سندھ کے سکولوں میں 2 روز کی چھٹیاں

کرونا وائرس ، سندھ کے سکولوں میں 2 روز کی چھٹیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں کرونا وائرس کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں میں دو روز کی چھٹی کا اعلان کردیا۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد سکول بند کرنے کی ہدایت دے دی، انہوں نے کہا ہے کہ 27اور 28 فروری کو سندھ بھرمیں سکول بند رکھے جائیں گے ۔ کروناوائرس کی خبر کی وجہ سے والدین بہت پریشان تھے ، والدین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ا سکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ،انشاء اللہ جلد معاملات کو قابو میں کرلیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں