میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار، جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے ، سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار، جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے ، سربراہ پاک فضائیہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ا یئرفورس ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں27فروری2019کو بھارتی ایئرفورس کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے واقعہ کو ایک سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان تھے ۔ تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر پاکستان ایئرفورس کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔ جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے جیسے آج کے دن ایک سال قبل دیا گیا تھا۔ا نہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے قبل ہماری قیادت نے واضح کر دیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارح کو جواب دینا ہم پر لازم ہے اور اس عزم کا اظہار ہم نے آج پھر کیا ہے ، اس بات میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان ایئرفورس ملک کے دفاع کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی مسائل، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحرک کرداراور ٹیکنالوجی کے حصول میں دشواریاں شامل ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاک فضائیہ کے محب وطن، پر عزم اور قابل جوان اور خواتین دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کو یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں