گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کرگئیں
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
خیبرپختونخوا کی مشہور و معروف گلوکارہ مہ جبین قزلباش طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملیں، وہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل میں زیر علاج تھیں ۔ ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل کے مطابق مہ جبین قزلباش کو دو ماہ پہلے دل کا دورہ پڑنے پر ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھیں۔گلوکارہ کی بہترین نگہداشت اور علاج کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں،مرحومہ کا جسد خاکی ایمبولینس کے ذریعے گھر منتقل کردیا گیا ۔واضح رہے کہ معروف گلوکارہ مہ جبین نے بے شمار پشتو اور اردو گیت گائے ہیں جبکہ اردو میں ان کی کئی غزلیں بھی بے پسند کی گئیں۔