میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت میں ایمرجنسی سیل قائم

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت میں ایمرجنسی سیل قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، وزیر صحت، وزیر بلدیات، مرتضیٰ وہاب، ڈی جی رینجرز و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اوجھا کیمپس، سول اسپتال، لیاری اسپتال، میرپورخاص سول اسپتال ،گمس سکھر، پمس نواب شاہ، لمس حیدرآباد، سی ایم سی ایچ لاڑکانہ میں آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں، بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت میں ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے ۔سیکریٹری صحت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ جو 28 لوگوں کا گروپ تھا اس کو نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان کے ساتھ رابطہ بھی قائم ہوگیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ سفرکرنے والے 28 افرادکی بھی اسکریننگ کرنے کا کہا، سیکریٹری صحت نے بتایا کہ یہ تمام 28 لوگ خود بھی محکمہ صحت سے رابطے میں ہیں اور تعاون کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان افراد کی تمام تفصیلات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ، متاثرہ افراد کو اگر اسپتال میں نہیں رکھ سکتے تو گھروں میں قرنطینہ میں رکھیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو اشیاء اسپتالوں کے لیے چاہیے اس کی فوری خریداری کی جائے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران میں 2 فروری کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں