میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا،فواد چودھری

رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا،فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کوپہلاروزہ ہو گا۔انہوں نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیعقداور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں ۔پانچ مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ 27 فروری کے عظیم معرکے میں اطلاعات کے محکمے کے سربراہ کی حیثیت سے براہ راست کردار کا موقع ملا، فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہدانور خان اور ان کی ٹیم کی محبت اوراعتماد نہ بھولنے والا وقت تھا۔انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو مستقبل میں پلوامہ اور 27فروری کے درمیان کیا کیا ہوا، کس طرح معاملات ہوئے تاریخ کے ان انمول لمحوں کی داستان لکھوں گا۔ پاکستان کی سیاسی قیادت اور فوج کس طرح ایک تسبیح کے دانوں کی طرح پروگئی اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہندوستان کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں