میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کاروبار میں نقصان، بولٹن مارکیٹ کے تاجر کی گودام میں خودکشی

کاروبار میں نقصان، بولٹن مارکیٹ کے تاجر کی گودام میں خودکشی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بولٹن مارکیٹ میں تاجر نے کاروباری نقصان پر گودام میں خودکشی کرلی، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں گودام سے لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ تاجر نے کاروبارمیں نقصان پرخودکشی کی، گولی کنپٹی پر لگی۔حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کاسمیٹکس کا تاجر ہے، تاجر نے ملازمین سے کہا تمام کیمرے بند کرکے نیچے چلے جاؤ اور دکان میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ملازمین نے پولیس کو بیان دیا کہ تاجر کاروبار میں ہونے والے نقصان کی وجہ سے کافی پریشان تھا، نیچے گئے تو گولی چلنے کی آوازآئی، بھاگتے ہوئے اوپر گئے تو مالک کی لاش اور پستول ملی۔واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں