میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم، نواز، زرداری کا باب بند، 8 فروری کو جماعت اسلامی حکومت بنائیگی، سراج الحق

ایم کیوایم، نواز، زرداری کا باب بند، 8 فروری کو جماعت اسلامی حکومت بنائیگی، سراج الحق

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مجھے حکومت ملی تو پروٹوکول کا پیسہ یتیم، بیواؤں پر خرچ کروں گا، جمہوری ملک میں ہم ٹیکس دیتے ہیں آپ نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں کے پی کو قرض فری صوبہ بنایا تھا، وزیر خزانہ بنا تو صوبہ قرض میں جکڑا تھا دو سال میں قرض فری کیا۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان 80 ہزارارب کا مقروض ہے، سونے کے ذخائر ہیں لیکن غربت ناچ رہی ہے، ہم روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کا نظام قائم کرناچاہتے ہیں، ہم نے ریاست مدینہ، ایشین ٹائیگر بنانے کے نعرے بھی دیکھے، قرض اتارو ملک سنوار، روٹی کپڑا اورمکان کے نعرے بھی یاد ہیں، ملک کوتقسیم کرنے والوں نے ہمیشہ وعدے کرکیدھوکا دیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا چاند پرچلی گئی ہمارے 3 کروڑ کے قریب بچے تعلیم سے دور ہیں، زرعی زمین ہونے کے باوجود کسان بھوکا سوتا ہے، سونے کے ذخائر ہونے کے باوجود ہم ترقی پذیر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی 100 سال بھی رہے تو کچھ نہیں بدلے گا، حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کرنے والے کہاں گئے؟ ایک شخص لندن سے ایسے آیا جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہو، تین بار کچھ نہ کرکے کہتا ہے ایک آخری بار وزیراعظم بنادو۔سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کرکے اپنی معاشی زندگی بہتر کی، شیروں کی قیادت شیر کو دینے کیلئے 8 فروری کو ہمیں منتخب کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں