میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ، بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ، بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالتِ عالیہ نے 10 دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بابر غوری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جو عدالت نے معطل کر دیے۔ بابر غوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے۔ حفاظتی ضمانت کی درخواست بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی۔ بابر غوری 30 جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گے، وہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں