میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی  نے اربوں کی املاک اہلیہ کے نام منتقل کرا دیں، ورثاء حق سے محروم

ذیشان ذکی نے اربوں کی املاک اہلیہ کے نام منتقل کرا دیں، ورثاء حق سے محروم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی نے سلیم ذکی کی اربوں روپے کے پلاٹس، فلیٹس اور دیگر املاک اپنے اور اہلیہ کے نام پر منتقل کروا دیں، سلیم ذکی کی دوسری اہلیہ نسیمہ خاتوں، بیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم کو والد کی ملکیت میں حصہ دینے سے انکار کردیا، نسیمہ خاتوں، محسن سلیم اور احسن سلیم عدالت پہنچ گئے۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی نے نسیمہ خاتوں سے 24 آگست 1997 کو شادی کی ، محسن سلیم اور احسن سلیم کی پیدائش 5 نومبر 1999 کو ہوئی ، معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی علالت کے بعد 6 نومبر 2018 کو فوت ہوئے، نسیمہ خاتوں، محسن سلیم اور احسن سلیم نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ ذیشان ذکی نے شہر کے پوش علاقے گلشن اقبال میں واقع صائمہ اسکوائر مال ٹاورس میں فلیٹ نمبر E-805، فلیٹ نمبر F-905، فلیٹ نمبر ای 705 اپنی اہلیہ کے نام پر منتقل کروائے، تینوں فلیٹس کی مالیت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے ہے،اس کے علاوہ ذیشان ذکی نے صائمہ اسکوائر مال ٹاورس میں فلیٹ G 102 اپنی ہمشیرہ کے نام پر منتقل کروایا، جبکہ کراچی کی اسکیم 33 میں دیھ دوزن ، تپو گجرو میں پلاٹ نمبر 82 اپنے نام پر منتقل کروایا جس کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے، اسکیم 33 میں 23 ہزار اسکوائر فٹ کے ایک اور پلاٹ منتقل کروایا جس کی مالیت 5 کروڑ 93 لاکھ روپے ہے، اسکیم 33 ، دیھ دوزن ، تپو گجرو میں 14 ایکڑ ذیشان ذکی نے اپنے نام منتقل کروائے پلاٹ نمبر 91 سے 93 تک زمین کی مالیت ایک ارب 44 کروڑ روپے ہے، گلشن اقبال میں صائمہ مال اینڈ ریزیڈنسی کے سیکنڈ فلور پر واقع آفس نمبر ایس 1 بھی ذیشان ذکی نے اپنے نام پر منتقل کروائی جس کی مالیت ایک کروڑ 66 لاکھ روپے ہے، کے ڈی ای اسکیم 33 دیھ صفوراں میں پلاٹ سروے نمبر 359 ناکلاس نمبر 162 کو بھی ذیشان ذکے نے اپنے نام منتقل کروایا ، 2 ایکڑ پر مشتمل پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ 4 لاکھ روپے ہے۔ سلیم ذکی کی اہلیہ نسیمہ خاتوں، بیٹوں محسن سلیم اور احسن سلیم نے درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام املاک سلیم ذکی کے نام پر رجسٹرڈ تھی اور بعد میں ذیشان ذکی نے اپنے پر نام پر منتقل کروادیں لیکن نسیمہ خاتوں، محسن سلیم اور احسن سلیم کو ان کا حصہ دینے سے انکار کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں