میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زائد اثاثے ،خورشید شاہ کے 14میںسے 13فرنٹ مینوں کوکلین چٹ

زائد اثاثے ،خورشید شاہ کے 14میںسے 13فرنٹ مینوں کوکلین چٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو(نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کے 14مبینہ فرنٹ مینوں میں سے 13کوکلین چٹ دے دی۔ اعجاز احمد اور بہلاج مل سمیت دیگر فرنٹ مینوں کو نیب کی جانب سے کلین چٹ دے دی گئی ہے ۔ بدھ کو سیدخورشید شاہ کے 14مبینہ فرنٹ مینوں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ان ملزمان کے خلاف خورشید شاہ کے فرنٹ مین ہونے کی بناء پر انکوائری میں تحقیقات کی گئیں تھیں تاہم ان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ صرف ایک فرنٹ مین برکت اللہ کے خلاف شواہد ملے ہیں اور اس کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا اور اس حوالہ سے سفارشات چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے نیب کی جانب سے رپورٹ جمع کروانے کے بعد اعجاز احمد، بہلاج مل اور دیگر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں نمٹا دی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں