میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مٹیاری'دو قبیلوں میں تصادم، تین خواتین اور تین بھائیوںسمیت7افراد ہلاک

مٹیاری'دو قبیلوں میں تصادم، تین خواتین اور تین بھائیوںسمیت7افراد ہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

مٹیاری میں دو قبیلوں کے درمیان مسلح تصادم سے تین خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تصادم رشتے کے تنازع پر ہوا ہے ۔سالارو قریب کھنڈو میں بروہی برادری کے مسلح افراد نے نے رند برادری کے تین خواتین اور تین سگے بھائیوں سمیت 7افراد کو قتل کر دیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں برادری میں رشتے کے تنازعے پر تصادم ہوا ۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔رند برادری کے لوگوں نے نیشنل ہائے وے بلاک کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کے پولیس نے روایتی سستی کی ہے جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں