
کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے بانی پروفیسر شریف المجاہد انتقال کرگئے
ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے بانی چیئر مین پروفیسر شریف المجاہد انتقال کرگئے ۔پروفیسر شریف المجاہد نے 1956 میں کراچی یونی ورسٹی کے شعبہ صحافت کی بنیاد رکھی جس کو بعد میں شعبہ ابلاغ عامہ بنا دیا گیا۔ پروفیسر شریف المجاہد 1969 تک شعبہ صحافت کے سربراہ رہے ۔ پروفیسر شریف المجاہد متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے ۔مرحوم کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہوگی۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے پروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کی صحافت کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔