میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہٹائے گئے وزرا گروپنگ میں ملوث تھے ،شوکت یوسفزئی

ہٹائے گئے وزرا گروپنگ میں ملوث تھے ،شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہٹائے گئے وزرا گروپنگ میں ملوث تھے ۔ گذشتہ روز کابینہ سے فارغ کیے گئے وزرا سے متعلق اپنے ایک بیان میں شوکت یو سفزئی نے کہا ہے کہ گروپنگ سے پارٹی میں انتشار پھیلتا ہے ، جو ایم پی ایز گروپنگ میں ملوث ہیں ان کو بھی شو کاز نوٹس دیا جارہا ہے ، وزرا ء کو ہٹانے سے دیگر لوگ بھی سیکھ جائیں گے کہ پارٹی ڈسپلن پرعمل کرنا ہوگا۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جب پارٹی کونقصان پہنچتا ہے تو فیصلہ لینا پڑتا ہے ، وزراء کی کار کردگی کی مانیٹرنگ ہورہی ہے ، جس وزیر نے کارکردگی نہ دکھائی وہ گھر جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے گزشتہ روز سینئر وزیر عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر ریونیو شکیل احمد کو برطرف کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں