میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین پشاور سے گرفتار

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین پشاور سے گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کو رات گئے پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کر لیا ہے ۔منظور پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے تہکال پولیس کے اہلکار غلام نبی نے بی بی سی کو بتایا کہ منظور پشتین مختلف مقدمات میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو مطلوب تھے جس کی بنیاد پر انھیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق رات ایک بجے کے قریب تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ان کے ہمراہ مزید چار سے پانچ افراد ہیں جنھیں کرایہ داری قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں