میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں 28 جنوری سے سردی کی نئی لہر کا امکان

شہر قائد میں 28 جنوری سے سردی کی نئی لہر کا امکان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر میں 28 جنوری سے سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی۔ شہرکا کم سے کم پارہ 12سے 14ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 26سے 28ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے 28جنوری سے شہر میں سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی کی گئی جس کے دوران درجہ حرارت ایک بار پھر گرنے کا امکان ہے ۔ شہر میں صبح کے وقت مطلع جزوی ابرآلود جبکہ دن کیکہر چھائے رہنے کاامکان ہے ،شہر کا کم سے کم پارہ 13ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیاگیا،اتوار کو دوسرے روز بھی شمال مشرقی ہواؤں کیساتھ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں جس کے سبب سردی میں کمی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 90 ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر میں شمال مشرق کء سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں