کرونا وائرس کا شبہ ،چینی شہری سمیت 2 مریض نشتر اسپتال میں داخل
ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
لاعلاج اور جان لیوا مرض کرونا وائرس کا ملتان میں بھی خطرہ منڈلانے لگا۔ ایک ہی روز میں دو مریضوں کے وائرس کے شبے میں نشتر اسپتال میں داخل ہونے پر محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا ہے ۔چین میں درجنوں افراد کی جانیں لینے والا لا علاج مرض کرونا وائرس کا خطرہ ملتان پر بھی منڈلانے لگا۔ چینی شہری 40سالہ فینگ فین اور ملتان کا رہائش 28 سالہ رحمت اللہ چند روز قبل چین سے ملتان پہنچے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریضوں میں وائرس کی تصدیق یا تردید کے لیے مریض کے خون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھجوا دیے گئے ہیں۔ ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کے مطابق دونوں مریض شدید بخار کی حالت میں نشتر اسپتال لائے گئے تھے ۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں نے چائینز کیمپ انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیمپ میں رہائش پذید افراد کی اسکرینگ بھی کی۔