پی آئی اے کا زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو آف لوڈ کرنے پر غور
شیئر کریں
پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے وزن کم کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی پروازوں سے آف لوڈ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے وزن کم کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز نے تفصیلات طلب کیں ہیں اور زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی پروازوں سے آف لوڈ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو ہر ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، احکامات کے مطابق ڈیڈ لائین کے بعد کسی چھٹی کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔فٹ قرار دیے گئے فضائی میزبان اور عملے کو بروقت آفس رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اد رہے انتظامیہ نے ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا اور فضائی میزبانوں سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔