میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان  میں آپریشن کا مقصد صرف پاکستان کو دہشتگردوں سے بچاناتھا، دفتر خارجہ

افغانستان میں آپریشن کا مقصد صرف پاکستان کو دہشتگردوں سے بچاناتھا، دفتر خارجہ

Author One
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے مگر اپنے شہریوں کو دہشت گردوں سے بچانے کے لیے بارڈر ایریا میں آپریشن کیا۔

افغانستان میں ائیر اسٹرائیکس پر ردعمل میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی کے لیے پرعزم ہے، بارڈر کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز آپریشن کرتے ہیں، بارڈر آیریا میں آپریشن کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں سے بچانا ہے اور یہ آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کار پر توجہ دی ہے،

پاکستان افغانستان کے ساتھ گزشتہ دنوں سے ہی رابطے میں ہے، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اس وقت کابل میں موجود ہیں، صادق خان نے افغان وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی ہے، ملاقاتوں میں سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں