میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی نے  آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی قرار دیدیا

پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی قرار دیدیا

Author One
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی نے سندھ میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ کو آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے سندھ میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کو آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کے آئین کے تحت سندھ کو اپنے حصے کی گیس فراہم کی جائے، آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت لازمی ہے کے جس صوبے سے گیس نکلتا ہو پہلے اس صوبے کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں، اوگرا میں صوبے کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے من مانے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں اور قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، اوگرا میں سندھ کو نمائندگی دی جائے۔

سندھ میں گیس کی لوڈشیدنگ اور لو پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین اور صنعتیں سخت متاثر ہو رہی ہیں، وفاقی حکومت گیس پیدا کرنے والے صوبے کو ایل این جی خریدنے پر مجبور نہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے، پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی کے لئے عدالت سے رجوع کرے

اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ کسی سے بات نہیں کروں گا وہ آج مذاکرات کا حامی ہے۔نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے جلسے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری خطاب کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں