میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
26نومبر :بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور

26نومبر :بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور

Author One
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں بشری بی بی کی جانب سے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔

ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

سماعت کے موقع پر بشری بی بی اپنے وکلا کے ساتھ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔واضح رہے کہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں