میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی فوج نے غزہ صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے

اسرائیلی فوج نے غزہ صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے

Author One
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک ہسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔

زرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع الاودہسپتال میں کوریج کرنے والی القدس ٹی وی چینل کی وین پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 صحافیوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد براڈ کاسٹنگ وین میں آگ بھڑک اٹھی اور وین مکمل تباہ ہوگئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جس براڈ کاسٹنگ وین پر حملہ کیا اس پر واضح طور پر پریس (Press) کے الفاظ درج تھے

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے سیل کو نشانہ بنایا۔

صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں کم از کم 141 صحافی اور میڈیا ورکرز قتل ہو چکے اور ان میں سے 133 غزہ کے فلسطینی تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں