میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ئی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے ، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے ۔امریکی نشریاتی ادارے ’نیوز میکس‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابقہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بہترین تعلقات تھے ۔رچرڈ گرینل کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے ، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے ۔ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے عمران خان سے متعلق بیان کے حوالے سے رچرڈ گرینل کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے پیچیدہ گفتگو کی، ان کا کہنے کا مطلب یہی تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے‘ ۔نومنتخب امریکی صدر کے نامزد کردہ خصوِصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ رچرڈ گرینل کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے ۔انہوں نے بائیڈن انتظامیہ پر پاکستان کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’جوبائیڈن انتظامیہ جوکام 4 سال میں کرنے میں ناکام رہی وہ آخری 45 دن میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔خیال رہے کہ رچرڈ گرینل نے گزشتہ ماہ سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عمران خان کے حوالے سے پوسٹ کرنا شروع کی تھی، 26 نومبر کو کی جانے والی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ’عمران خان کو رہا کیا جائے ۔ اسی طرح ایک دوسری پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ جیل میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں