میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا سمیت کسی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں،بیرسٹر گوہر

امریکا سمیت کسی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں،بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں۔بیرسٹر گوہر نے نامزد امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کسی بھی ملک بشمول امریکا کی مدد کی خواہش مند نہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی پاکستانی عوام کی شراکت سے اور عدالتوں کے ذریعے ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کسی ملک سے نہ درخواست کرے گی نہ توقع رکھتی ہے ، ہم ان تمام افراد کا شکریہ کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ان بیانات سے ہٹ کر بھی جو بھی بانی کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے ، اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جہاں تک بانی کی رہائی کا تعلق ہے یہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہو گی، صوابی جلسے میں بھی کہا تھا کہ پاکستانی آئین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں