سینچورین ٹیسٹ، پاکستان 7بیٹرز کے ساتھ میدان میں اُترے گا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف جمعرات سے سپر اسپورٹس پارک سینچوریں میں شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹسمینوں کیساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی بنائی ہے ۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اننگز کا آغاز ان فارم صائم ایوب کیساتھ کپتان شان مسعود کرینگے ۔سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم جنھیں اس سال اکتوبر میں ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں 30 اور 5 رنز بنانے پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا، انھیں آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے ۔بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے ، کامران غلام نمبر چار نائب کپتان سعود شکیل نمبر پانچ جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر چھ پر بیٹنگ کرینگے ۔بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر سات پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے ۔