ٹریفک حادثات میں سیکڑوں اموات، ٹریفک پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی میں ٹریفک حادثات میں سیکڑوں اموات پر آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کے اہم عہدوں میں تبدیلیاں کردیں۔محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ٹریفک ملیر اعظم جمالی کی جگہ شوکت کھٹیان ایس پی ٹریفک سینٹرل سعات یاسین کی جگہ قمر رضوی اور ایس پی ٹریفک ساؤتھ عابد قائم خانی کی جگہ سہائی عزیز کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ علی رضا کو ایس پی آر آر ایف ، سعادت یاسین اے آئی جی فارنزک اور اعظم جمالی کو پرنسپل ٹریفک ٹریننگ سعیدآباد تعینات کردیا گیا ہے ۔ فرح عنبرین کا تبادلہ بطور وائس پرنسپل رزاق آباد کردیا گیا۔عابد قائم خانی کو اے آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن سندھ ، علی انور سومرو کو وائس پرنسپل شاہد حیات پی ٹی سی سعیدآباد تعینات کردیا گیا ہے ۔ آئی جی سندھ کی جانب سے تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔