میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی اے ، قانون شکنی اور مالی بے ضابطگیوں کا مرکز 15 نئے کیس عدالت میں دائر

پی ایس کیو سی اے ، قانون شکنی اور مالی بے ضابطگیوں کا مرکز 15 نئے کیس عدالت میں دائر

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ/ سجاد کھوکھر ) پاکستانی مصنوعات کو نیشنل اسٹینڈر ڈ پر تیار کروانے کے پابند ادارے پی ایس کیو سی اے کو مخصوص حکام بالا نے قانون شکنی ، اقربا پروری ، مالی بے ضابطگیوں کا مرکز بنا رکھا ہے ، معائنہ لیبارٹریاں غیر فعال کرکے افسران کو صنعت کاروں ، تاجروں سے کروڑوں روپے وصولی کا ٹاسک دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے سیکریٹری جمیل احمد شیخ ، ڈائریکٹر جنرل عصمت گل خٹک اور ان کے ہمنوا افسر اشفاق میمن نے گروپ قائم کررکھا ہے ، جس میں غیر قانونی بھرتی اور خلاف ضابطہ ترقیاں حاصل کرنے والے افسران ودیگر ملازمین شامل ہیں ، جنہیں فی الوقت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکریٹری کی سرپرستی حاصل ہے ، یہی وجہ ہے کہ سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حکم عدولی کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتی اور ترقیاں حاصل کرنے والے افسران کے خلاف تاحال کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، پیدا گیر افسران کو کراچی اہم شعبہ جات میں تعینات رکھا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر معیاری ناقص اشیاء کو اسٹینڈرڈ کے مطابق ہونے کی سند جاری کردی جاتی ہے ، جیسا کہ کیو سی سی لیبارٹری ہے ، جس کے لیے ڈائریکٹر جنرل عصمت گل خٹک نے 70 لاکھ کا بجٹ مختص کیا مگر لیبارٹری میں ہزاروں نمونہ جات کئی ماہ سے ٹیسٹ نہیں کیے گئے البتہ تاجر برادری کو بھتے اور تعاون کرنے جیسے پیغامات پہنچائے جارہے ہیں ، ذرائع کے مطابقکراچی ریجن سی اے انتظامیہ، نمونہ جات حاصل کیے بغیر یا پھر نمونہ جات حاصل کرنے کے بعد انہیں فیل کرنے کے نام پر تاجر برادری سے ماہانہ کروڑوں روپے اکھٹا کرلیتی ہے ، مجرمانہ سرگرمیوں میں زیادہ تر وہ افسران ملوث ہیں جنہیں ماضی میں ملزم ٹھرایا جاچکا ہے ، جو غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہوئے اور اب خلاف ضابطہ ترقیاں حاصل کرکے ذرخیز شعبوں میں تعینات ہیں ، زرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری اور عصمت گل خٹک کی نااہلی کے سبب انتظامیہ کے خلاف 15 نئے کیس عدالت عالیہ میں داخل ہوچکے ہیں ، جس کے سبب سرکاری خزانے پر 50 لاکھ روپے سے زائد کا بوجھ آیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں