میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانڈھی : پولیس بیرکس میں فائرنگ ،ٹریفک اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

لانڈھی : پولیس بیرکس میں فائرنگ ،ٹریفک اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

لانڈھی تھانے کی حدود میں پولیس بیرکس میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا ایک کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کواتفاقیہ قرار دے دیا۔پیر کی صبح لانڈھی نمبر 4 میں واقع لانڈھی تھانے کی حدود میں قائم پولیس بیرکس میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو کانسٹیبل 30 سالہ فہمید اختر ولد ہادی بخش اور 35 سالہ گل شیر ولد قبول احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی ٹریفک پولیس کانسٹیبل فہمید اختر دوران علاج دم توڑگیا۔جاں بحق ٹریفک پولیس کانسٹیبل ٹریفک سیکشن شاہ فیصل ضلع کورنگی اور زخمی ٹریفک پولیس کانسٹیبل گل شیر ٹریفک سیکشن کورنگی صنعتی ایریا ضلع کورنگی میں تعینات ہے۔ایس ایچ او لانڈھی شمشاد چاچڑ کے مطابق بیرکس میں فائرنگ کا واقعہ اتفاقیہ طور پر پیش ا?یا، ڈی ایس پی ٹریفک لانڈھی جاوید کا گن مین علی حسن نائن ایم ایم پستول ایشو کروا کر ڈیوٹی پر جانے کے لیے بیرکس میں پہنچا اوراس نے پستول چارپائی رکھ دیا اور یونیفارم تبدیل کرنے لگا اسی دوران ٹریفک پولیس کانسٹیبل گل شیرولد قبول احمد جو کہ بیرکس میں جوتے پہن رہا تھا اس نے پستول اٹھا لیا اور چیک کرنے لگا۔اسی دوران پولیس کانسٹیبل گل شیر سے گولی چل گئی جس سے وہ خود سینے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور گولی آر پار ہونے کے باعث بیرک میں چارپائی پر بیٹھے ہوئے ٹریفک پولیس کانسٹیبل فہیمد اختر کے سینے میں جا لگی اور وہ بھی زخمی ہو گیا دونوں اہلکاروں کو پہلے انڈس اسپتال اور بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی فہمید اختر دوران علاج دم توڑ گیا۔انھوں نے بتایا کہ تینوں ٹریفک پولیس کانسٹیبل ایک ہی بیرک میں ایک ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں جس وقت بیرکس میں اتفاقیہ فائرنگ کا واقعہ پیش ا?یا اس وقت جاں بحق ٹریفک پولیس کانسٹیبل کا ماموں بھی بیرک میں موجود تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں