میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے محنت کیے بغیر آ گئے تھے، آصف زرداری

پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے محنت کیے بغیر آ گئے تھے، آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو محنت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے کیونکہ پہلے وہ محنت کیے بغیر آگئے تھے۔نواب شاہ میں ریٹرننگ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور انشااللہ ہم حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں ساری پارٹیاں اکٹھی تھیں لیکن اب علیحدہ ہو گئی ہیں۔انتخابات کے حوالے سے سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز فائز عیسٰی نے کہہ دیا ہے کہ انتخابات ضرور ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں