میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس، ریاست کو نوٹس جاری

اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس، ریاست کو نوٹس جاری

جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں ریاست کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے بابراعوان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیے، اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا، تفتیش کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف ثبوت نہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پٹیشنر کی عمر 75سال اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ  پیر تک جواب بھی طلب کر لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں