میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد 6 ماہ سے ایڈہاک پر چلنے لگا

ادارہ ترقیات حیدرآباد 6 ماہ سے ایڈہاک پر چلنے لگا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ادارہ ترقیات حیدرآباد 6 ماہ سے ایڈہاک پر چلنے لگا، سندھ حکومت مستقل ڈائریکٹر جنرل مقرر نہ کر سکی، سندھ حکومت نے8 جون کو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ڈی جی ادارہ ترقیات کا اضافی چارج سونپا تھا، مستقل ڈائریکٹر جنرل نہ ہونے کے باعث ادارہ انتظامی بحران کا شکار، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت حیدرآباد شہر کے اہم ادارے ادارہ ترقیات حیدرآباد کو ایڈہاک پر چلانے لگی ہے، سابق ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کے تبادلے کے بعد سندھ حکومت نے8 جون ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کو ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سونپا تھا، 6 ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت مستقل ڈائریکٹر جنرل مقرر نہ کر سکی جس کے باعث ادارہ انتظامی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ادارہ ترقیات میں اہم عہدوں پر موجود افسران کے خلاف اینٹی کرپشن اور محکمہ بلدیات میں متعدد انکوائریز موجود ہیں تاہم وہ بھی تعطل کا شکار ہیں۔سائلین کو کام کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں