میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے نائب صوبیدار اور سپاہی شہید

ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے نائب صوبیدار اور سپاہی شہید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ میں پاک فوج کے نائب صوبیدار اور سپاہی شہید ہوگئے ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا جاری بیان میں بتایا کہ گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں بھارتی فوج کی چوکی تباہ ہو گئی ۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فورسز کی کارروائی میں صوبیدار سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دیو سیکٹر میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی محمد احسان شامل ہیں۔نائب صوبیدار کنڈیرو کا تعلق پنو عاقل ضلع سکھر سے ہے اور سپاہی احسان کا تعلق پنڈ دادن خان ضلع جہلم سے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں